Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ گورنمٹ پنشنرس جے اے سی کی کمشنر پے ریویژن کمیشن سے ملاقات

تلنگانہ گورنمٹ پنشنرس جے اے سی کی کمشنر پے ریویژن کمیشن سے ملاقات

حیدرآباد۔ /6 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ گورنمنٹ پنشنرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے مسٹر کے لکشمیا صدرنشین جے اے سی کی قیادت میں آج پے ریویژن کمشنر مسٹر سی آر بسوال آئی اے ایس (ریٹائرڈ) سے ملاقات کی اور تلنگانہ گورنمنٹ پنشنرنس کے دیرینہ حل طلب مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور دیرینہ مطالبات پر مشتمل ایک یادداشت بھی مسٹر سی آر بسوال کو پیش کی ۔ اس وفد میں مسرس کے نارائنا راؤ ، جی مانیا وی راج ملیا ، ایم سوریہ نارائنا ، ایس گیانیشور ، بی کرشنیا اور ایم ای نرسنگ راؤ وغیرہ بھی شامل تھے ۔ بعد ازاں مسٹر کے لکشمیا نے بتایا کہ کمشنر پے ریویژن کمیشن مسٹر بسوال نے وفد سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پنشنرس کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنے اور مباحث کیلئے آئندہ دنوں تلنگانہ گورنمنٹ پنشنرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بھی مدعو کرنے کا واضح تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT