Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ یوم تاسیس تہوار کی طرح منانے کی ہدایت

تلنگانہ یوم تاسیس تہوار کی طرح منانے کی ہدایت

نظام آباد میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا کا خطاب

نظام آباد:20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم تاسیس تلنگانہ دیہی سطح سے ضلع سطح تک بڑے پیمانے پر تہوار کی طرح منانے ضلع کلکٹرڈاکٹر یوگیتا رانا نے آج پرگتی بھون میں منعقدہ اجلاس میں عہدیداروںکو ہدایت دیتے ہوئے کیا۔ یہ آج پرگتی بھون میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے گرام پنچایت منڈل ڈیویژن، ضلع سطح پر یوم تاسیس کے روز ریالیوں کے انعقاد، تمام محکمہ کے جات، ایجنسی کے دفاتر پر قومی پرچم کشائی کرنے اس تقریب میں ضلع سطح پر وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی شرکت کررہے ہیںیہ 2؍ جون کے روز ونائیک نگر میں واقع شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر خراج پیش کریں گے اور 8:30 بجے تا 10:30 بجے تک پولیس پریڈ گرائونڈ پر پرچم کشائی کے بعد سلامی لیں گے اور تقریب میں شرکت کریں گے اور شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان اور مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کی تہنیت پیش کی جائے گی۔ بعدازاں نابینابچوں کے اسکول پہنچ کر اور سرکاری دواخانہ مٹھائی تقسیم کریں گے اور بلڈ کیمپ میں شرکت کریں گے اور 2؍ جون کے روز کلکٹریٹ گرائونڈ پر تلنگانہ کے پکوان فروختگی کے اسٹالس میں شرکت کریں گے۔ شام 5:30 بجے کلا کاروں کے مظاہرہ ، ریالی اور 6:30 بجے کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ ضلع کلکٹر نے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یوم تاسیس کے موقع پر تحریری مقابلہ ، انجینئرنگ ، میڈیکل ، نرسنگ ، ٹریننگ سنٹرس میں تلنگانہ کی جدوجہد اور تحریری مقابلہ کا انعقاد کرنے اور تلنگانہ کے قیام کے بعد حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے ترقیاتی  پروگرام کے بارے میں نمائش پیش کرنے، ضلع مستقر پر مشاہرہ، قوالی کے پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے اور 30؍مئی کو ضلع مستقر پر واقع تجارتی کامپلکس، ہوٹلس، سنیما گھرکی آہکپاشی کے ذریعہ سجانے کی بہتر سے بہتر انعامات دئیے جائیں گے۔ یوم تاسیس تقریب کیلئے مختلف کمیٹیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ کے مطالبہ کی تکمیل میں جان کی قربانی دینے والے 48 افراد کی تصاویر پر پھول مالا چڑھائی جائے گی۔اس تقریب میں جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT