Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / تلنگانہ یوم تاسیس کشتی مقابلوں میں بامعس اکھاڑہ کو چمپئن شپ

تلنگانہ یوم تاسیس کشتی مقابلوں میں بامعس اکھاڑہ کو چمپئن شپ

حیدرآباد۔11جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے مختلف کھیلوںکے مقابلہ منعقد ہوئے چونکہ فن کشتی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں کافی مقبول ہے ۔ ایسے میں حکومت نے لعل بہادر اسٹیڈیم میں ریاستی سطح پر کشتیوں کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جس میں ملک کے مشہور و معروف بامعس اکھاڑہ نے بحیثیت مجموع

حیدرآباد۔11جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے مختلف کھیلوںکے مقابلہ منعقد ہوئے چونکہ فن کشتی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں کافی مقبول ہے ۔ ایسے میں حکومت نے لعل بہادر اسٹیڈیم میں ریاستی سطح پر کشتیوں کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جس میں ملک کے مشہور و معروف بامعس اکھاڑہ نے بحیثیت مجموعی چمپئن شپ حاصل کی ۔ اس اکھاڑہ کے پہلوانوں کو مختلف زمروں میں دو گولڈ اور دو سلور میڈلس حاصل ہوئے ۔ اس طرح بامعس اکھاڑہ کے پہلوانوں نے تلنگانہ کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے ۔97 کیلو گرام کے زمرہ میںحبیب خان پہلوان کو گولڈ میڈل ‘125کیلو زمرہ میں سعود بامسق پہلوان کو گولڈ میڈل حاصل ہوا ۔ پہلوان خالد بن محسن الکثیری کو 125 کیلو زمرہ میں عمر بن عوض بامعس کو 70کیلو گرام زمرہ میں سلور میڈلس حاصل ہوئے ۔ خالد بامعس ( آندھراکیسری) استاد عبداللہ بن محمد بامعس کی قیادت میں پہلوانوں کے ایک وفد نے ایڈیٹر’’سیاست‘‘ جناب زاہد علی خان صاحب سے ملاقات کر کے انہیں اکھاڑہ کے پہلوانوں کی کامیابی سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر نثار پہلوان ‘ سلطان پہلوان ‘ آصف پہلوان بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT