Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ یونیورسٹی میں بین جامعاتی اردو فیسٹیول

تلنگانہ یونیورسٹی میں بین جامعاتی اردو فیسٹیول

24فبروری کو نائب وزیر اعلیٰ جناب محمود علی کے ہاتھوں افتتاح، طلباء اور محبان اردو سے شرکت کی خواہش

24فبروری کو نائب وزیر اعلیٰ جناب محمود علی کے ہاتھوں افتتاح، طلباء اور محبان اردو سے شرکت کی خواہش
نظام آباد۔/22فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کے بموجب شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین جامعاتی ادبی مقابلوں کے ضمن میں دو روزہ ’’اردوفیسٹیول 2015‘ کا آغاز24؍فروری بروز منگل10:30بجے دن سمینار ہال کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ کالج تلنگانہ یونیورسٹی ڈچپلی عمل میںآئے گا۔ اس فیسٹیول کا افتتاح مہمان خصوصی نائب وزیر اعلیٰ ریاست تلنگانہ جناب محمدمحمود علی کریں گے۔ جبکہ مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے پروفیسر چکراپانی چیرمین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن، جناب باجی ریڈی گوردھن معزز رکن اسمبلی نظام آباد(رورل)، پروفیسر سید عبدالشکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ شرکت کریں گے۔ پروفیسر آر لمبادری رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی اس افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے۔ ان ادبی مقابلوں کے انعقاد کا مقصد اردو کی بقاء اور اس تہذیب کی پاسبانی ، خاص طورپر نوجوان نسل کو اردو زبان وادب کے فروغ کی کوششوں میں شامل رکھنا ہے۔ ان ادبی مقابلوں میں یونیورسٹی کالجس میں زیر تعلیم گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ اس دو روزہ اردو فیسٹیول کے دوران جملہ7مختلف ادبی مقابلے منعقد ہوںگے۔افتتاحی تقریب کے بعد تقریری مقابلہ ہوگا جس کے کنوینر محمد عبدالرحمن لکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن اور شریک کنوینر آفرین سلطانہ ہوں گی۔ تقریری مقابلے کیلئے عنوانات ’’سماج کی تعمیر میں نوجوانوں کا رول‘‘ اور ’’نوجوانوں پرمیڈیا کے اثرات، مسائل اور ان کا حل‘‘ ہوں گے ۔ دوپہر دو بجے تحریری مقابلے ہوں گے جس کے کنوینر ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی وشریک کنوینر ایم اے علیم، محمد ایاز ہوں گے۔تحریری مقابلے کے عنوانات ’’عصر حاضر میں خواتین کے مسائل اوران کا حل‘‘ اور’’دور حاضر میں اردو کا موقف‘‘ رکھے گئے ہیں۔ تحریری مقابلے کے فوری بعد ادبی کوئز کامقابلہ ہوگا۔ جس کے کنوینر ڈاکٹر محمد ناظم علی مورتاڑ اور شریک کنوینر آفرین بیگم ہوں گی۔ اس اردو فیسٹیول کے دوسرے روز یعنی 25؍فروری بروز چہارشنبہ کو10-30بجے دن نظم خوانی کامقابلہ ہوگا جس کے کنوینر ڈاکٹر گل رعنا اسسٹنٹ پروفیسر اور شریک کنوینر شمیم سلطانہ لکچرر و عالیہ سلطانہ ہونگے۔ نظم خوانی کے بعد صرف ایک منٹ عنوان کے تحت دلچسپ مقابلہ ہوگا جس کے کنوینر ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر وشریک کنوینر محمد شاہد رضا و سید لئیق ہوں گے۔ اسی روز شخصیت کی پہچان عنوان کے تحت مقابلہ ہوگا جس کے کنوینر ڈاکٹر اسلم فاروقی لکچررا ور شریک کنوینر یاسمین بیگم اور فرحین بیگم ہوںگی۔ اس اردو فیسٹیول کا آخری مقابلہ بیت بازی کا ہوگا جس کے کنوینر ڈاکٹر موسیٰ اقبال چیرمینBOSاور شریک کنوینر افتخار فہد ہونگے۔ مقابلوں کے فوری بعد ایک پُراثر تقریب میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی حصہ لینے کے خواہشمند گریجویٹ وپوسٹ گریجویٹ تعلیمی صداقتنامہ کے ساتھ جنرل کنوینر یا متعلقہ مقابلوں کے کنوینر س کے پاس اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔ کوآرڈینٹر ڈاکٹر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردو نے یونیورسٹیز اور ڈگری کالج کے طلبہ سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT