Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ یونیورسٹی میں روزگار پر مبنی کورسیس

تلنگانہ یونیورسٹی میں روزگار پر مبنی کورسیس

ایم اے اردو میں داخلہ کے لئے 8 اکتوبر تک تاریخ میں توسیع
نظام آباد:4؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب ایم اے اردو سال اول میں میرٹ کی بنیاد پر راست  داخلوں کیلئے 8؍اکٹوبر 2015 ء تک تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ ایسے طلباء و طالبات جو بی اے‘ بی ایس سی اور بی کام میں بطور زبان دوم اردو‘ عربی‘ فارسی پڑھ چکے ہوں داخلے کے اہل ہیں۔اردو طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے ایم اے اردو کے نصاب میںذرائع ابلاغ و صحافت کے مضامین اور کمپیوٹر کورس بھی شامل کیا گیا ہے جس سے طلباء کو حصول روزگار میں آسانی ہوگی۔ ایم اے اردو سے فارغ التحصیل طلباء اپنا مستقبل پرنٹ و الکٹرانک میڈیا کے علاوہ کمپیوٹر کے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں بھی روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔ داخلہ لینے والے طلبہ کو اسکالرشپ کی رہنمائی کی جائے گی۔ اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ ہاسٹل کی سہولت موجود ہے۔ یونیورسٹی کے طلبہ کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت کیلئے پورے کیمپس کو وائی فائی سے لیس کیا گیا ہے۔ 577 ایکڑ پر محیط آلودگی سے پاک سرسبز و شاداب کیمپس میں طلبہ و طالبات کے مطالعہ کیلئے وسیع و عریض احاطہ پر لائبریری کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔ داخلہ کے خواہشمند طلباء اپنے اصل اسناد و زیراکس کاپی کے ساتھ شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی سے رجوع ہوں۔مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردوسے سیل نمبر9849098054‘ڈاکٹر موسیٰ اقبال چیرمین BOS‘سیل نمبر:9948493729 ‘ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر و اے پی آر او ۔سیل نمبر:9912147479سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی طلبہ کیلئے نظام آباد بس اسٹانڈ سے یونیورسٹی کیمپس تک صبح و شام بس کی سہولت موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT