Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ یونیورسٹی کی اراضیات کے تحفظ کیلئے اجلاس

تلنگانہ یونیورسٹی کی اراضیات کے تحفظ کیلئے اجلاس

نظام آباد:16؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ یونیورسٹی کے تینوں کیمپسوں میں واقع اراضیات کے تحفظ کیلئے وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی پارتھا سارتھی، ضلع جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی، آرڈی او کاماریڈی ناگیش کے ہمراہ تلنگانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے چیمبر میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار لمبادری نے وائس چانسلر کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ یونیورسٹی ڈچپلی بھکنور میں اراضیات سے متعلق چند مسائل پیش آرہے ہیں۔ اس خصوص میں اقدامات کرنے کی ہدایت دی جس پر وائس چانسلر نے آرڈی او کاماریڈی، آرڈی او نظام آباد کو اراضیات سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ہدایت دی ۔ اس موقع پر لیگل اڈوائیزر شوبھا رانی، پرنسپل کنکیا بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT