Wednesday , July 18 2018
Home / Top Stories / تلنگانہ ۔جاپان کے درمیان فنی تعاون کیلئے معاہدہ

تلنگانہ ۔جاپان کے درمیان فنی تعاون کیلئے معاہدہ

ٹوکیو میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اہم سربراہوں اور قائدین سے وزیر صنعت وآئی ٹی کے ٹی راما راؤ کی ملاقات

حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ریاست کو ترقی دینے کیلئے ٹی آر ایس حکومت کی کوششوں کے حصہ کے طور پر آج وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راؤ نے ٹوکیو میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اہم قائدین اور صنعتی سربراہوں کے ساتھ ملاقات کی ۔ تلنگانہ کے بزنس مندوبین نے اپنے کے ٹی راما راؤ کے زیر قیادت جاپان کا دورہ کرتے ہوئے تلنگانہ اور جاپان کے درمیان ٹیکنیکل یادداشت مفاہمت پر دسترخط کئے ۔ کلین اتھاریٹی آف ٹوکیو کے ساتھ حکومت تلنگانہ نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کرتے ہوئے میونسپل کچرے کی صفائی سہولتوں کے شعبہ میں تعاون کیلئے پیش رفت کی ۔ اس سلسلے میں دونوں جانب معلومات کی فراہمی اور تبادلوں سے بھی اتفاق کیا گیا ۔ مستقبل میں ٹیکنیکل تعاون کے پیش نظر انسانی وسائل کے تبادلوں کی بھی کوشش کی جائے گی ۔ اس وفد نے تلنگانہ کے پرنسپل سکریٹری انڈسٹریز اور کامرس جیش رنجن اور نائب صدر کلین اتھاریٹی آف ٹوکیو یوشومی شاٹو نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ اور جاپان میں ہندوستانی صفیر ایچ ای سُجن آر شنائے بھی موجود تھے ۔ ایک اور موقع پر حکومت تلنگانہ اور آئی ایس ای فوڈس انڈسٹریز میں ایک معاہدہ ہوا ہے ۔ اس کمپنی کی جانب سے انڈوں کی پیداوار کے پائلٹ پراجکٹ کو قائم کیا جائے گا ۔ اسٹوریج ڈیوائسیس کو ترقی دینے کے بشمول انڈوں کی پیداوار کی سہولیات کیلئے ایک سولار پارک بھی قائم کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے جاپان کے خارجی تجارت تنظیم کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ۔ بعد ازاں دن میں انہوں نے جاپان بینک کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

TOPPOPULARRECENT