Saturday , August 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ۔ چھتیس گڑھ سرحد پر انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

تلنگانہ ۔ چھتیس گڑھ سرحد پر انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ۔ چھتیس گڑھ سرحد پر انکاونٹر کی برسر خدمت جج سے تحقیقات کروانے کا انقلابی تنظیم ’ ویراسم کے قائد ورا ورا راؤ نے حکومت سے مطالبہ کیا ۔ انکاونٹر کے خلاف تلنگانہ پرجافرنٹ کے زیر اہتمام سندریا وگیان کیندرم پر احتجاج منظم کیا گیا ۔ بعد ازاں ورا ورا راؤ نے انکاونٹر کی مذمت کی اور کہا کہ انکاونٹر چندر شیکھر راؤ حکمرانی کا خاتمہ ثابت ہوگا ۔ انہوں نے تقریبا 12 ماویسٹوں کے انکاونٹر کو غیر انسانی قرار دیا اور انکاونٹر میں ملوث پولیس عہدیداروں و ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک افراد کے فارنسک ماہرین سے پوسٹ مارٹم کروانے سے گریز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بعد پوسٹ مارٹم نعشوں کو مہلوکین کے ورثا کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT