Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ :2 سال میں 6 ہزار صنعتوں کی منظوری

تلنگانہ :2 سال میں 6 ہزار صنعتوں کی منظوری

یوتھ کان 2018 کا افتتاح ۔ وزیر صنعت کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے تلنگانہ کی صنعتی پالیسی کو دنیا کی منفرد پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف 2 سال میں 6 ہزار صنعتوں کے قیام کی منظوریاں دی گئی ہیں اور 20 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو یقینی بنایا گیا ۔ ایچ آئی سی سی میں منعقدہ یوتھ کان 2018 کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ کانفرنس میں جموں کشمیر کے سابق چیف منسٹر محمد عبداللہ سابق مرکزی وزیر سچن پائلٹ کے علاوہ دوسرے نمائندوں نے شرکت کی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد دنیا کی سب سے عمدہ منفرد صنعتی پالیسی تیار کی گئی ہے ۔ اندرون 5 یوم صنعتوں کے قیام کیلئے تمام منظوریاں دی جارہی ہیں ۔ ٹی ایس آئی پاس کے قیام کے بعد صرف 2 سال میں 6 ہزار کمپنیوں کے قیام کی منظوریاں دی گئی ہیں ۔ صنعتی پالیسی سے متاثر ہوکر مختلف کارپوریٹ کمپنیوں نے تلنگانہ میں 20 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے ۔ حیدرآباد میں منعقدہ ہر عالمی اجلاس کامیاب ہوا ہے ۔ کے ٹی آر نے یوتھ کان 2018 کانفرنس بھی کامیاب ہونے کی توقع کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے زیادہ مالیاتی امور کافی اہمیت رکھتے ہیں ۔ تلنگانہ تشکیل کے اندرون ساڑھے تین سال کئی شعبوں میں تیزی سے کامیابی حاصل کی گئی ۔ اسٹارٹپ سے رئیل اسٹیٹ تک نیا رجحان بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ ہندوستان کی اصل طاقت اس کی نوجوان آبادی ہے ۔ مستقبل میں ملک پر نوجوان ہی راج کریں گے ۔ موجودہ نظام کو تبدیل کرنے کی ذمہ داری نوجوانوں کو قبول کرنے پر زور دیا ۔

TOPPOPULARRECENT