Wednesday , August 15 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگا نہ میں غریب مسلم لڑکیوں کی شادی کیلئے ”شادی مبارک”

تلنگا نہ میں غریب مسلم لڑکیوں کی شادی کیلئے ”شادی مبارک”

اسکیم پر بہتر رد عمل 132.79کروڑ روپئے جاری
حیدرآباد۔22؍نومبر(یو این آئی) غریب مسلم لڑکیوں کی شادیوں کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ شادی مبارک اسکیم پر کافی بہتر رد عمل سامنے آرہا ہے ۔جاریہ سال اس اہم اسکیم کے تحت مالی امداد کیلئے تقریباً 26ہزار خاندانوں نے درخواستیں داخل کی ہیں ۔ذرائع کے مطابق جاریہ سال 25,967درخواستوں کا اندراج ہوا ہے ان میں سے افسروں نے 16,301درخواستوں کی منظوری دیتے ہوئے بلس تیار کئے جب کہ 7163 درخواستیں جانچ کیلئے زیر التواء ہیں ۔مختلف وجوہات کے سبب صرف 976درخواستیں ہی مسترد کی گئی ہیں ۔ریاستی حکومت نے شادی مبارک اسکیم کیلئے 150کروڑ روپئے الاٹ کئے ہیں جن میں 132.79کروڑ روپئے پہلے ہی جاری کردیئے گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ کی ہدایات پر شادی مبارک کی درخواستوں کی یکسوئی اولین ترجیح کے طور پر کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق 25,967درخواستوں کی یکسوئی کیلئے اضافی 34.67کروڑ روپئے درکار ہیں اور فائنانس ڈپارٹمنٹ کو وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ہدایت دی ہے کہ ضرورت پڑنے پر شادی مبارک اسکیم کیلئے اضافی بجٹ منظور کیا جائے ۔اس اسکیم کا آغاز 2اکتوبر 2014کو ہوا تھا جس کیلئے تاحال 359.02کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔یہ رقم شادی کے وقت 68,130اہل مسلم لڑکیوں کو دی گئی ۔مالیاتی سال 2015-16کے دوران ریکارڈ 27,453درخواستوں کی یکسوئی کی گئی جب کہ سال 2016-17کے دوران 22,759 درخواستیں موصول ہوئیں جاریہ سال 12ہزار ضرورت مند خاندانوں کو چیکس حوالے کئے گئے جب کہ مزید4ہزار چیکس جو منظور کئے گئے ہیں جلد ہی تقسیم کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT