Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / تلک رتنے سری لنکا کے عبوری بیٹنگ کوچ مقرر

تلک رتنے سری لنکا کے عبوری بیٹنگ کوچ مقرر

کولمبو۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی سابق بیٹسمین ہشن تلک رتنے کو ٹیم کا عبوری بیٹنگ کوچ مقرر کردیاگیا وہ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کے اختتام تک ذمہ داری نبھائیں گے۔ انہوں نے گال میں میزبان ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے جنہوں نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔ کرکٹ سری لنکا کے منیجر اسانکا گرو سنہا نے کہا کہ تلک رتنے زمبابوے کیخلاف حالیہ ٹسٹ سیریز میں بھی ساتھ تھے۔ انہیں ٹسٹ کرکٹ کا تجربہ ہے جو ٹیم کے کام آئے گا۔ وہ گزشتہ سال بطور کوچ ایس ایل سی کے ساتھ منسلک ہوئے تھے۔

5 سال بعد ہندوستان کو ڈبلیو ٹی اے ایونٹ
نئی دہلی ۔ 25 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کو 5 برس بعد ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کی میزبانی کے حقوق ملے ہیں جیسا کہ ممبئی نومبر میں 125,000 امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ٹورنمنٹ ’’ممبئی اوپن ‘‘ کی میزبانی کرے گا اور اس گھریلو ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی ٹینس اسٹارس کو عالمی درجہ بندی کے سرفہرست 50 کھلاڑیوں کے ساتھ ایکشن میں آنے کا موقع ملے گا ۔ مہاراشٹرا اسٹیٹ لان ٹینس اسوسی ایشن ( ایم ایس ایل ٹی اے ) نے چینائی اوپن جسے اب مہاراشٹرا اوپن کہا جائے گا ، اس کے بعد ریاست میں خواتین کا ٹورنمنٹ بھی لے آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT