Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگواداکارہ کا نیم برہنہ احتجاج فلمی حلقوں پر سنگین الزامات

تلگواداکارہ کا نیم برہنہ احتجاج فلمی حلقوں پر سنگین الزامات

حیدرآباد۔/7اپریل، ( سیاست نیوز) تلگو فلم انڈسٹری پر انتہائی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے آج ایک اداکارہ نے انوکھا احتجاج کیا۔ نیلم چیمبرس کے دفتر جوبلی ہلز پہنچ کر اداکارہ سریریڈی نے نیم برہنہ ہوکر احتجاج کیا۔ اداکارہ نے سرعام اپنے کپڑے اتارے اور نیم برہنہ ہوگئی۔ اداکارہ کا الزام ہے کہ نیلم چیمبر میں ممبر شپ کیلئے اس کا جنسی استحصال کیا جارہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کیلئے تلگو فلم انڈسٹری میں خواتین و لڑکیوں کیلئے عزت کا سودا ضروری ہوگیا ہے اور ڈائرکٹرس و پروڈیوسر کے سامنے برہنہ ہونے پر کام دینے کی شرط لگائی جاتی ہے جبکہ دوسرے دن کسی اور ماڈل کا استعمال ہوتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ تلگو فلم انڈسٹری کے بڑے ڈائرکٹرس اور پروڈیوسرس اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں اور ممبر شپ کیلئے اس سے برہنہ ہونے کی خواہش کی گئی۔ اداکارہ نے کہا کہ اس کے پاس بہت سے بڑے ڈائرکٹرس اور پروڈیوسرس کے راز موجود ہیں اور وہ وقت آنے پر افشاء کریگی۔

TOPPOPULARRECENT