Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم ،مرکزی کابینہ میں وزارتوں کیلئے کوشاں

تلگودیشم ،مرکزی کابینہ میں وزارتوں کیلئے کوشاں

نئی دہلی 20 مئی (پی ٹی آئی) سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ تلگودیشم پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو مرکزی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تلگودیشم ارکان کو مودی کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے۔ پارٹی ذرائع نے کہاکہ یہ قیاس آرائیاں اُس وقت شروع ہوئیں جب صدر تلگودیشم چندرابابو نائیڈو نے اعلان کیاکہ اِن کی پارٹی مرکز میں نریندر مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت میں شامل ہوگی۔ تلگودیشم جس کو توقع ہے کہ مرکزی کابینہ میں کم از کم 4 وزارتیں حاصل ہوں گی، تلنگانہ سے 2 ارکان پارلیمنٹ کے بشمول راجیہ سبھا میں 16 ارکان ہیں جبکہ لوک سبھا کیلئے تلگودیشم کے 16 ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں اور تلنگانہ سے ایک رکن پارلیمنٹ ہے۔ اِس پارٹی کے جملہ 22 ارکان پارلیمنٹ ہیں اور اِنھیں مرکزی وزراء بنایا جانا یقینی ہے۔ تلگودیشم پارٹی کے اندر ہی یہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ ذات پات اور علاقہ واری اساس پر قلمدان دیئے جاسکتے ہیں۔ 16 لوک سبھا ارکان کے منجملہ زائداز 12 ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں موقع ملے گا۔ جن میں سے تین ارکان پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی، پی اشوک گجپتی راجو اور ٹی نرسمہم کو رکن اسمبلی کی حیثیت سے کافی تجربہ ہونے کے علاوہ ریاستی وزراء کا تجربہ حاصل ہے۔ جے سی دیواکر ریڈی اور ٹی نرسمہم نے انتخابات کے موقع پر تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرلی تھی جبکہ اشوک گجپتی راجو تلگودیشم کے سینئر لیڈر ہیں اور 6 مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT