Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم اقلیتی قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

تلگودیشم اقلیتی قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

شمس آباد۔/15اکٹوبر، ( سیاست نیوز) راجندر نگر حلقہ کے سلیمان نگر ڈیویژن کے تلگودیشم اقلیتی قائدین نے محمد حسین اور محمد رشید کی قیادت میں سلیمان نگر ڈیویژن صدر شیخ نعیم الدین سے ملاقات کرکے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ شیخ نعیم الدین نے پارٹی کھنڈوا پہناکر ان کا استقبال کیا۔ شیخ نعیم الدین نے بتایا کہ محمد حسین اور محمد رشید کی قیادت میں سینکڑوں تلگودیشم اقلیتی قائدین نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ٹی آر ایس حکومت کی فلاحی اسکیمات خاص کر اقلیتوں کیلئے کئے جانے والے اقدامات جیسے شادی مبارک اسکیم کے تحت غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے 75ہزار روپئے، اقامتی اسکولس، ڈبل بیڈروم مکانات کے علاوہ دیگر فلاحی اسکیمات نے ہرشخص کو متاثر کیا ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت ریاست ترقی کی بلندیوں کو چھورہی ہے۔ ملک بھر میں تلنگانہ ترقی میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے کئی کارنامے انجام دے چکی ہے۔ اس موقع پر شیخ اسحاق، محمد علی کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT