Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم امیدوار نندیال ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے کا ادعا

تلگودیشم امیدوار نندیال ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے کا ادعا

سروے رپورٹ میں مثبت نتیجہ کا اظہار، چیف منسٹر اے پی چندرا بابو کا بیان
حیدرآباد ۔ 26 اگست (سیاست نیوز) قومی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے واضح طور پر کہا کہ حلقہ اسمبلی نندیال کے منعقدہ ضمنی انتخاب میں تلگودیشم پارٹی امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی جبکہ مختلف سروے رپورٹس کی روشنی میں حلقہ اسمبلی نندیال میں تلگودیشم پارٹی کو زبردست اکثریت حاصل ہوگی۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو جنہوں نے امراوتی کاکناڈا میونسپل کارپوریشن کے منعقد ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں انچارج وزراء، کوآرڈنیٹرس اور یوتھ کمپنیوں کے ارکان سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کررہے تھے۔ پارٹی قائدین پرزور دیا کہ حلقہ اسمبلی نندیال میں پارٹی قائدین و کارکنوں نے جوش و جذبہ کے ساتھ پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے کام کئے تھے، اسی جذبہ کے ساتھ کاکناڈا میں بھی پارٹی قائدین و کارکنوں کو تلگودیشم امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کاکناڈا میونسپل کارپوریشن انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے تمام پارٹی قائدین و کارکنوں کو چاہئے کہ وہ منصوبہ بند انداز میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے تلگودیشم امیدواروں کی کامیابی کیلئے راہ ہموار کریں اور نچلی سطح پر انتخابی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے تلگودیشم حکومت کی جانب سے گذشتہ تین سال کے دوران انجام دیئے گئے ترقیاتی اقدامات سے عوام کو واقف کروانے کی پارٹی قائدین کو ہدایات دیں۔

 

TOPPOPULARRECENT