Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام، کانگریس قائد راج شیکھر نہرو کا بیان

تلگودیشم انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام، کانگریس قائد راج شیکھر نہرو کا بیان

وجئے واڑہ 6 جولائی (پی ٹی آئی) کانگریس کے سینئر قائد اور سابق وزیر ڈی راج شیکھر نہرو نے آج کہاکہ تلگودیشم حکومت نے آندھراپردیش کے عوام کو فریب دیا ہے۔ ریاست میں تلگودیشم حکومت کے ایک ماہ کی تکمیل پر مسٹر نہرو نے کہاکہ تلگودیشم حکومت نے کسی بھی مسئلہ پر کوئی تعمیری فیصلہ نہیں کیا اور اس کے انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرتے ہوئے عوام سے دغا کیا ہے۔ آج سٹی کانگریس کے زیراہتمام منعقدہ ایک پریس کانفرنس میںکہاکہ چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو وقت گذاری کے لئے جائزہ اجلاس منعقد کررہے ہیں ۔ آندھراپردیش کے دارالحکومت کو قطعیت دینے کے مسئلہ پر سابق وزیر نے کہاکہ تلگودیشم کے وزراء شہروں کے بارے میں جن کے دارالحکومت بنائے جانے کے امکانات ہیں مبہم بیانات دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT