Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / تلگودیشم ایم پیز نے راج گھاٹ پر گاندھی جی کو خراج پیش کیا

تلگودیشم ایم پیز نے راج گھاٹ پر گاندھی جی کو خراج پیش کیا

نئی دہلی 9اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش کی حکمران جماعت تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ ریاست کو خصوصی درجہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے نئی دہلی میں راج گھاٹ پہنچے ۔ان ارکان پارلیمنٹ نے گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور ان کے مجسمہ کے سامنے عہد کیا کہ وہ اپنا احتجاج پُرامن انداز میں جاری رکھیں گے ۔ تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ وائی ایس چودھری نے کہا کہ اے پی تنظیم نو قانون پر عمل کرنے کے لئے احتجاج کو جاری رکھنے کا عہد کرنے کیلئے ہی وہ یہاں آئے ہیں۔ یہ قانون 20فروری 2014کو پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ مرکز کو چاہئے کہ ان کے مطالبہ پر ردعمل ظاہر کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم گاندھی جی کے ذریعہ اس بات کی درخواست کر رہے ہیں۔ہم نے گاندھی جی کو خراج پیش کیا اور ان کے مجسمہ کے سامنے عہد بھی کیا ہے کہ وہم خصوصی درجہ اور ہمارے تمام حقوق کی تکمیل تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT