Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلگودیشم تشکیل تلنگانہ کے خلاف نہیں

تلگودیشم تشکیل تلنگانہ کے خلاف نہیں

محبوب نگر ۔ 20جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں عوام دشمن حکومت ہے اور ٹی آر ایس کانگریس میں ضم نہ ہونے سے ہی تشکیل تلنگانہ میں تاخیر ہورہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تلگودیشم تلنگانہ فورم کنوینر ای دیاکر راؤ نے کیا ۔ وہ مستقر محبوب نگر پر اناپورنا فنکشن ہال میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کارکنوں سے مخاطب تھے ۔ بحیثیت مہمان خصوصی انہوں ن

محبوب نگر ۔ 20جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں عوام دشمن حکومت ہے اور ٹی آر ایس کانگریس میں ضم نہ ہونے سے ہی تشکیل تلنگانہ میں تاخیر ہورہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تلگودیشم تلنگانہ فورم کنوینر ای دیاکر راؤ نے کیا ۔ وہ مستقر محبوب نگر پر اناپورنا فنکشن ہال میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کارکنوں سے مخاطب تھے ۔ بحیثیت مہمان خصوصی انہوں نے مزید کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کے مکتوب کے بعد ہی کانگریس نے تلنگانہ کا اعلان کیا ۔ کُل جماعتی اجلاس میں بھی تلگودیشم نے تلنگانہ کی تائید کی تھی ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تلنگانہ اور رائلسیما میں ان کی پارٹی شاندار مظاہرہ کریگی ۔ جلسہ کی صدارت ٹی ڈی پی ضلع صدر بی نرسمہلو نے کی ۔

تقریر جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابو کبھی تلنگانہ کے مخالف نہیں رہے ‘ البتہ سیما آندھرا نے انصاف کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کے سی آر پر تنقید کی کہ وہ یہاں سے ایم پی منتخب ہوئے اور پانچ سال تک کیا ترقیاتی کام کروائے ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس کانگریس کے ہاتھوں بک چکی ہے ‘ اسکی تصدیق آئندہ راجیہ سبھا انتخابات میں ہوجائے گی ۔ اس بات کو عوام تک پہنچایا جائے ۔ اجلاس سے ضلع انچارج وائی نریندر ریڈی نے کہاکہ اندرون 40دن انتخابی اعلامیہ ممکن ہے ۔ پارٹی ورکرس پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی کامیابی کیلئے کمربستہ ہوجائیں ۔سابق وزیر سمر سہا ریڈی نے کہا کہ 23جنوری تک تلنگانہ بل کو پارلیمنٹ تک پہنچانے کی ذمہ داری تلگودیشم تلنگانہ ایم ایل ایز کی ہے ۔ اس موقع پر آر چندر شیکھر ریڈی ‘ دیاکر ریڈی ‘ ستیا دیاکر ریڈی ‘ یلاریڈی ‘ راجیشور گوڑ ‘ این پی وینکٹیش و دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT