Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم رکن اسمبلی پرکال سی دھرما ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت

تلگودیشم رکن اسمبلی پرکال سی دھرما ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت

کے سی آر سے ہی سنہرے تلنگانہ کی تشکیل کا ادعا، چیف منسٹر تلنگانہ سے ملاقات

کے سی آر سے ہی سنہرے تلنگانہ کی تشکیل کا ادعا، چیف منسٹر تلنگانہ سے ملاقات
حیدرآباد 9 نومبر (سیاست نیوز) مسٹر سی دھرما ریڈی رکن اسمبلی پرکال تلگودیشم پارٹی (ضلع ورنگل) جنھوں نے آج تلگودیشم پارٹی سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی کہاکہ سنہرا تلنگانہ سوائے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے کسی اور سے ہرگز ممکن نہیں۔ آج یہاں چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھر راؤ کی موجودگی میں دھرما ریڈی نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کہاکہ تلنگانہ میں برقی مسائل و مشکلات کیلئے صدر تلگودیشم و چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو ہی مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔ رکن اسمبلی نے کہاکہ چیف منسٹر آندھراپردیش کا وہ احترام ضرور کرتے ہیں لیکن تلگودیشم پارٹی صدر چندرابابو نائیڈو اب آندھراپردیش کے چیف منسٹر ہیں اور آندھراپردیش کی ترقی پر ہی اولین ترجیح دے رہے ہیں اور تلنگانہ کی ترقی کے معاملہ میں کوئی دلچسپی نہیں دکھارہے ہیں۔ جبکہ کے سی آر چیف منسٹر اپنی کاوشوں و جستجو کے ذریعہ تلنگانہ کی ترقی اور ریاست تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں لہذا تلنگانہ کی ترقی اور اس میں برابر کا حصہ دار بننے کیلئے وہ ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر مسٹر چندرشیکھر راؤ نے مسٹر دھرما ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کی ازسرنو تعمیر اور ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ایک کو برابر کا حصہ دار بننا چاہئے اور بلا تخصیص سیاسی وابستگی و ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر متحدہ طور پر تلنگانہ ریاست کو مثالی ریاست میں تبدیل کرنے کے اقدامات کئے جانے چاہئے۔ مسٹر چندرشیکھر راؤ نے رکن اسمبلی دھرما ریڈی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اُنھوں نے سچے جذبہ اور تلنگانہ سے گہرا لگاؤ رکھنے کے باعث ہی وہ آج ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں۔ مسٹر دھرما ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کا مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے سینئر قائدین و کارکن، ارکان اسمبلی و دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT