Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم رکن اسمبلی کے مکتوب استعفی پر ہلچل

تلگودیشم رکن اسمبلی کے مکتوب استعفی پر ہلچل

امراوتی۔/22نومبر، (این ایس ایس) حکمراں تلگودیشم رکن اسمبلی حلقہ گناورم مسٹر وی ومشی کے مکتوب استعفی سے آج آندھرا پردیش اسمبلی لابی میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ آخر کار وزیر آئی ٹی نارا لوکیش نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ کو سلجھادیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر آفس کے ایک عہدیدار کے رویہ پر برہم ہوکر ومشی نے استعفی دیدیا تھا۔

جانا ریڈی کی عیادت
حیدرآباد۔/22نومبر، ( این ایس ایس ) وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج یشودھا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ میں پہنچ کر علیل اپوزیشن لیڈر کے جانا ریڈی کی عیادت کی۔ انہوں نے ڈاکٹرس سے علاج کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔ جانا ریڈی کو چند دن قبل یہاں شریک کیا گیا تھا۔ وزیر صحت نے ٹی آر ایس رکن اسمبلی سرینواس گوڑ کے والد نارائن گوڑ کی بھی عیادت کی۔

TOPPOPULARRECENT