Friday , December 15 2017
Home / انتقال نام / تلگودیشم قائد وزیر احمد کا انتقال

تلگودیشم قائد وزیر احمد کا انتقال

مدن پلی۔/11نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدن پلی کے تلگودیشم کے سینئر قائد جناب وزیر احمد (75سال ) کا قلب پر دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ وزیر احمدصاحب تلگودیشم قائم ہونے کے بعد سے ہی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور  عوامی خدمت میں آخری وقت تک لگے رہے۔ وزیر احمد صاحب ہردلعزیز رہے۔ ان کی عوام میں مقبولیت کی وجہ سے وہ وقف بورڈ کے ضلعی نائب صدر کے عہدہ پر فائز رہے تھے۔ اس کے علاوہ پارٹی میں اقلیتی سیل میں کئی عہدوں پر بھی فائز رہے۔ مساجد کی تعمیر، راشن کارڈ کی منظوری ، غریبوں کو مکانات کی منظوری کے لئے بلا لحاظ ملت و قوم پیش پیش رہتے ہوئے خدمات انجام دی۔ ان کے انتقال پر تلگودیشم کے سابق رکن اسمبلی مسٹر رمیش، بلدیہ چیرمین مسٹر شیواپرساد، اقلیتی سل کے قائدین مستان، تاج باشاہ، سید ہاشم ، محمد رفیع، پروفیسر ڈاکٹر داؤد خان، سید باشاہ و دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر احمد کی کمی ہمیشہ  محسوس کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT