Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم لیڈر ایم نرسمہلو کو گورنر بنانے کا اشارہ

تلگودیشم لیڈر ایم نرسمہلو کو گورنر بنانے کا اشارہ

حیدرآباد۔/9اگسٹ، ( سیاست نیوز) ملک کے نو منتخب نائب صدر جمہوریہ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے تلگودیشم پارٹی کے سینئر قائد و سابق وزیر مسٹر ایم نرسمہلو کو قبل از وقت خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت جلد ملک کی کسی ایک ریاست کے گورنر کے عہدہ پر فائز کیا جائے گا۔ تلگودیشم پارٹی کے چند ایک سینئر قائدین کے گروپ نے جب آج مسٹر وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی جس میں مسٹر ایم نرسمہلو بھی شامل تھے ملاقات کے موقع پر خصوصی طور پر مسٹر ایم نرسمہلو کو پیشگی مبارکباد دی اور کہا کہ تمہیں ( ایم نرسمہلو کو ) بہت جلد کسی ریاست کے گورنر کا عہدہ حاصل ہوگا۔ مسٹر نائیڈو نے مسٹر ایم نرسمہلو سے اپنی نیک توقعات کا اظہار کیا۔ تلگودیشم پارٹی قائدین میں اس پیشگی اور قبل از وقت خوشخبری دیئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا گیا۔ تلگودیشم پارٹی قائدین نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT