Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم مرکز سے فنڈس حاصل کرنے میں ناکام : وائی ایس آر کانگریس

تلگودیشم مرکز سے فنڈس حاصل کرنے میں ناکام : وائی ایس آر کانگریس

حیدرآباد ۔یکم ؍ مارچ ( سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس نے آج آندھراپردیش کی تلگودیشم حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ مرکز سے فنڈس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ مرکزی بجٹ میں آندھراپردیش کے لئے کوئی فنڈ نہیں رکھا گیا ہے ۔ ریاست کے پولاورم پراجکٹ میں بھی سازش رچائی گئی ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے ترجمان امباٹی رام بابون نے کہا کہ ایک اتحادی پارٹی کی حیثیت سے تلگودیشم کو مرکز سے کچھ نہیں ملا ہے ۔ این چندرابابو نائیڈو نے ریاست کی ترجیحات پر بات چیت ہی نہیں کی ہے ۔ ریلوے بجٹ میں آندھراپردیش کے لئے کوئی نیا پراجکٹ نہیں لیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT