Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم میں چندرابابو نائیڈو کیخلاف ناراضگی

تلگودیشم میں چندرابابو نائیڈو کیخلاف ناراضگی

کمیٹیوں کے اعلان اور نندیال امیدوار پر قائدین ناخوش

حیدرآباد 20 جون (سیاست نیوز) قومی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو کی جانب سے گزشتہ اور ضلع پارٹی کمیٹیوں کے اعلان کے ساتھ ہی پارٹی میں ناراض سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ نہ صرف ضلع پارٹی کمیٹیوں سے متعلق ناراض سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں بلکہ رائلسیما کے ضلع کرنول میں حلقہ اسمبلی نندیال کیلئے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پارٹی امیدوار کے نام کا اعلان کئے جانے کے ساتھ ہی زبردست ناراض سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ پارٹی کے بعض سینئر قائدین ان ناراض سرگرمیوں کو دبانے کیلئے کوشاں ہیں کیوں کہ چیف منسٹر کا موڈ ٹھیک نہ رہنے کی صورت میں وہ پارٹی ڈسپلن شکنی کے مرتکب ہونے والے پارٹی قائدین کے خلاف بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ ایک طرف اضلاع کی ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے صدور و جنرل سکریٹریز کے ناموں کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی پارٹی میں ناراضگی پیدا ہوگئی ہے جس سے خود چیف منسٹر بھی واقف ہیں۔ جس پر وہ خود پارٹی قائدین کو طلب کرکے ناراض سرگرمیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آئندہ دنوں منعقد ہونے والے نندیال اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں تلگودیشم پارٹی امیدوار کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے اور پارٹی کی ناراض سرگرمیوں میں شامل ہونے والے بعض قائدین کو بھی طلب کرکے انھیں کچھ نہ کچھ تیقن دیتے ہوئے خاموش کرنے کے لئے چندرابابو نائیڈو کوشاں ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT