Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم ‘ورنگل سے مقابلہ کی خواہاں : دیاکر راؤ

تلگودیشم ‘ورنگل سے مقابلہ کی خواہاں : دیاکر راؤ

حیدرآباد 28 اگسٹ ( آئی این این ) تلنگانہ تلگودیشم لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر ای دیاکر راؤ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی ورنگل لوک سبھا نشست کا ضمنی انتخاب لڑنا چاہتی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالانکہ پارٹی چاہتی ہے کہ ورنگل میں اپنا امیدوار نامزد کرے لیکن حلیف جماعت بی جے پی نے بھی اس پر دعوی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے کوئی قطعی فیصلہ تلگودیشم ۔ بی جے پی قائدین کے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT