Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم پارٹی تلنگانہ میں بجھتا ہوا چراغ: کے پربھاکر ریڈی ایم پی

تلگودیشم پارٹی تلنگانہ میں بجھتا ہوا چراغ: کے پربھاکر ریڈی ایم پی

میدک 23 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی نے کہاکہ تلگودیشم پارٹی ریاست تلنگانہ میں ایک بجھتا ہوا چراغ ہے۔ آج یہاں میڈیا نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے پربھاکر ریڈی نے تلنگانہ کے تلگودیشم قائدین کو مشورہ دیا کہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر ڈومیسٹک ٹرمنل کو این ٹی آر کے نام پر برقرار رکھنے کیلئے چیخ و پکار کرنے کے بجائے تلنگانہ ریاست کے فنڈس کے لئے لڑیں اور آندھراپردیش میں دھرنا پروگرامس منظم کریں۔ رکن پارلیمنٹ نے تلنگانہ کے تلگودیشم قائدین پر اس بات کیلئے بھی تنقید کی کہ وہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھر راؤ کی حرکیاتی قیادت میں ہورہے ترقیاتی کاموں پر حسد کا شکار ہوکر بیکار کی تنقیدیں کررہے ہیں۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیاکہ ٹی آر ایس حکومت اس کے انتخابی وعدوں کو پورا کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT