Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم پارٹی تلنگانہ میں بھی برسراقتدارآئے گی:چندرابابونائیڈو

تلگودیشم پارٹی تلنگانہ میں بھی برسراقتدارآئے گی:چندرابابونائیڈو

حیدرآباد 18 جولائی (یواین آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم سربراہ این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ان کی تلگودیشم پارٹی تلنگانہ میں بھی برسراقتدارآئے گی۔ انہوں نے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی لیڈروں کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ بات واضح کی کہ وہ تلنگانہ کو نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈروں کی کارکردگی کا وہ ہر ماہ جائزہ لیتے رہیں گے اور ان کے مظاہرہ پر انہیں ہرماہ رپورٹ پیش کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ وہ آندھراپردیش سے ہی تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈروں کو ہدایتیں دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نئے نئے فیصلوں کے ذریعہ تلنگانہ میں پارٹی کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔این ایس ایس کے مطابق چندرا بابو نے کہاکہ ’’ میں آندھراپردیش کا چیف منسٹر ضرور بن چکا ہو لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں تلنگانہ کو بھول چکا ہوں‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ سے دوری اختیار نہیں کرسکتے اور باقاعدہ طور پر اس ریاست میں اپنی پارٹی کی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT