Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم پارٹی مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کی مخالف : نائیڈو

تلگودیشم پارٹی مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کی مخالف : نائیڈو

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے مسلمانوں کے جذبات و احساسات اور مذہبی معاملہ میں کسی بھی نوعیت کی بیجا مداخلت کی مخالفت کی اور طلاق ثلاثہ بل کو پارلیمانی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ صدر تلگودیشم و چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو نے تلگودیشم کی این ڈی اے سے علیحدگی کے اعلان پر ملاقات کرنے والے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ اظہار کیا ۔ نائیڈو نے کہاکہ تلگودیشم کسی کے مذہبی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریگی۔ انھوں نے کہاکہ تلگودیشم نے این ڈی اے میں رہتے ہوئے طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت کرکے راجیہ سبھا میں تلگودیشم ارکان نے بل کو پارلیمانی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کرنے پر زور دیا تھا۔ مسٹر نائیڈو نے اعادہ کیاکہ تلگودیشم مسلمانوں کے مفادات کا ہر حال میں اور ہر موقع پر تحفظ کرنے کے ساتھ مسلمانوں کے مذہبی جذبات و احساسات کو ٹھیس نہ پہونچنے کے اقدامات کئے۔ جناب محمد احمد شریف گورنمنٹ وہپ آندھراپردیش کونسل کے مطابق طلاق ثلاثہ کے منفی اثرات اور مسلمانوں کے مذہبی معاملہ میں مداخلت کی کوششوں سے نائیڈو کو واقف کروایا گیا تھا جس پر انہوں نے ارکان راجیہ سبھا کو طلاق ثلاثہ بل کے تعلق سے ضروری ہدایات دی تھیں ۔اور اس بل کو سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کروانے کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT