Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم پارٹی کے دو حریف گروپس میں تصادم، دو کارکن ہلاک اور دیگر کئی زخمی

تلگودیشم پارٹی کے دو حریف گروپس میں تصادم، دو کارکن ہلاک اور دیگر کئی زخمی

حیدرآباد، 20مئی (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں ریاست کی حکمران جماعت تلگودیشم میں اندرونی اختلافات آج سامنے آگئے ہیں کیونکہ پارٹی کے دو حریف گروپوں میں تصادم کے واقعہ میں پارٹی کے دو کارکن ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ ضلع پرکاشم کے بلی کوراوا علاقہ کے ویماورم گاوں میں تلگودیشم کے لیڈر کرنم بلرام اور جی روی کے گروپس کے درمیان پیش آیا۔بلرام کے حامی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے کہ روی کے حامیوں نے ان پر مبینہ طورپر حملہ کردیا۔ اس حملہ میں بلرم کے دو حامی وائی راما کوٹیشور اور جی انجیا ہلاک ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے اس واقعہ کی مذمت کی اور ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ وہ فوری طورپر کارروائی کریں ۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری طرف بلرام کا کہنا ہے کہ روی جنہوں نے حال ہی میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، ایسے حملوں کے لئے عوام کو اکسایا۔انہوں نے کہاکہ روی کے حامی جان بوجھ کر اشتعال دلانے کا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ پیسہ کمانے کے لئے ہی روی وائی ایس آر کانگریس سے تلگودیشم میں شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روی کمار نے تلگودیشم میں شامل ہوکر 230کروڑ روپئے ، گرینائٹ کی کانکنی کے ٹیکس کو معاف کروالیا۔اسی دوران پولیس نے اس علاقہ میں دفعہ 144نافذ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT