Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم کا تلنگانہ میں انصاف کو یقینی بنانے کا عزم

تلگودیشم کا تلنگانہ میں انصاف کو یقینی بنانے کا عزم

جیوتی راؤ پھولے کی یوم پیدائش تقریب، صدر پارٹی چندرابابو کا خطاب و خراج

جیوتی راؤ پھولے کی یوم پیدائش تقریب، صدر پارٹی چندرابابو کا خطاب و خراج

حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی ریاست تلنگانہ میں بی سی چیف منسٹر بطور تحفہ بنائے گی۔ صدر تلگودیشم مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے آج جیوتی راؤ پھولے کی یوم پیدائش تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے بتایا کہ تلگودیشم پارٹی سماجی انصاف پر مبنی تلنگانہ کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ مسٹر نائیڈو نے دعویٰ کیاکہ مرکز میں این ڈی اے حکومت برسر اقتدار آئے گی اور تلگودیشم پارٹی کا تشکیل حکومت میں اہم کردار ہوگا۔ اُنھوں نے کہاکہ غیر کانگریسی حکومت کی تشکیل میں تلگودیشم پارٹی نے ہمیشہ اپنا اہم رول ادا کیا ہے۔ صدر تلگودیشم پارٹی نے بتایا کہ ریاست آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد منقسم آندھراپردیش کی ترقی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ چونکہ اِس علاقہ میں نئے صدر مقام کی تعمیر و ترقی کے ذریعہ ہی علاقہ کی اہمیت کو اُجاگر کیا جاسکتا ہے۔ مسٹر نائیڈو نے کہاکہ تلگودیشم پارٹی دونوں ریاستوں کی ترقی کا عملی منصوبہ رکھتی ہے ۔ اِس موقع پر بی سی قائد مسٹر آر کرشنیا کے علاوہ دیگر تلگودیشم قائدین موجود تھے۔ مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے بتایا کہ تلگودیشم پارٹی نے ملک کے مفادات کے علاوہ تلگودیشم پارٹی کے استحکام کے لئے بی جے پی سے انتخابی مفاہمت کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ دونوں ریاستوں میں تلگودیشم پارٹی اقتدار حاصل کرے گی اور دونوں ریاستوں کی ترقی کے لئے تلگودیشم پارٹی نے منشور جاری کردیا ہے جس میں پارٹی نے پسماندہ طبقات کی ترقی کو اہمیت دی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ جیوتی راؤ پھولے اپنی زندگی میں پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے جو تحریک چلائی تھی، تلگودیشم پارٹی بھی اُسی طرح خدمات انجام دیتے ہوئے نہ صرف پسماندہ طبقات کی ترقی کو یقینی بنارہی ہے بلکہ تمام طبقات کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ اُنھوں نے اِس موقع پر جیوتی راؤ پھولے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT