تلگودیشم کو دھمکانے کے لئے آئی ٹی کے چھاپے :آنند بابو

حیدرآباد 24 نومبر (یو این آئی) تلگودیشم کے لیڈروں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی اے پی میں اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔سابق مرکزی وزیر و تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ سوجناچودھری کے مکان اور دفاتر پر آئی ٹی کے چھاپوں کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اے پی کے وزیر سماجی بہبود این آنند بابو نے کہا کہ ریاست میں تلگودیشم کے لیڈروں کو دھمکانے کے لئے بی جے پی حکومت نے سیاسی اغراض پر مبنی کوشش کی ہے ۔یہ کہتے ہوئے کہ تلگودیشم کے لیڈروں کو کوئی خوف نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ تمام پارٹی لیڈران قانون کے مطابق ہی تجارت کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT