Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم کو عوام کی خدمت کا جذبہ، دیگر جماعتیں عوام کیلئے گمراہ ثابت

تلگودیشم کو عوام کی خدمت کا جذبہ، دیگر جماعتیں عوام کیلئے گمراہ ثابت

حیدرآباد 13 اپریل (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نوجوان قائد مسٹر این لوکیش نے نوجوانوں سے خطاب کے دوران پارٹی کو نوجوانوں کی ترقی کی راہ دکھانے والی قرار دیتے ہوئے کہاکہ جس وقت ریاست بے روزگاری اور تعلیم کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے سبب تعلیمی پسماندگی کا شکار تھی اُس وقت تلگودیشم پارٹی نے ریاست میں اپنے دور اقتدار کے ذریعہ نوجوانوں

حیدرآباد 13 اپریل (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نوجوان قائد مسٹر این لوکیش نے نوجوانوں سے خطاب کے دوران پارٹی کو نوجوانوں کی ترقی کی راہ دکھانے والی قرار دیتے ہوئے کہاکہ جس وقت ریاست بے روزگاری اور تعلیم کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے سبب تعلیمی پسماندگی کا شکار تھی اُس وقت تلگودیشم پارٹی نے ریاست میں اپنے دور اقتدار کے ذریعہ نوجوانوں کو صحیح راہ دکھانے کے علاوہ مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مسٹر این لوکیش نائیڈو نے آج یووا پربھان جنم سے خطاب کے دوران کہاکہ تلگودیشم پارٹی عوام کی خدمت کے لئے سیاست میں ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں اقتدار کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے اقتدار حاصل کرنے سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا گیا اور مستقبل میں بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔ اُنھوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ریاست کے حالات کا جائزہ لیں

اور اپنی ترقی کا محاسبہ کرنے کے بعد فیصلہ کریں کہ کونسی پارٹی اُن کے حق میں بہتر ہے۔ مسٹر لوکیش نائیڈو نے بالواسطہ طور پر جگن موہن ریڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کروڑہا روپئے کی دولت رکھنے کے باوجود عوام کے دلوں میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام قائدین دولت کے بل پر انتخابی میدان میں نظر آرہے ہیں جوکہ بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کے ذریعہ حاصل کی گئی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ عوام کو اُن کے درمیان رہ کر خدمت کرنے والے چیف منسٹر کی ضرورت ہے جبکہ بعض قائدین جو جیل کی دیواروں سے حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ عوام کو لالچ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ مسٹر لوکیش نائیڈو نے تلگودیشم پارٹی کے بہتر مستقبل کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ تلگودیشم پارٹی دونوں ریاستوں میں مضبوط و مستحکم موقف کے ذریعہ عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کئی قائدین تلگودیشم پارٹی کے مستقبل سے مرعوب ہوچکے ہیں لیکن اِس کے باوجود تلگودیشم پارٹی زمینی حقائق کے پیش نظر عوام کے درمیان پہونچ کر اپنا منصوبہ پیش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT