Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم کیساتھ نشستوں کی تقسیم دوستانہ انداز میں ہوگی

تلگودیشم کیساتھ نشستوں کی تقسیم دوستانہ انداز میں ہوگی

جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے منصوبہ کو قطعیت، بی جے پی قائد ڈاکٹر لکشمن کا بیان

حیدرآباد 10 جنوری (این ایس ایس) تلنگانہ اسٹیٹ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج واضح طور پر کہاکہ جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے تلگودیشم پارٹی اور بی جے پی کے درمیان نشستوں کی تقسیم دوستانہ انداز میں ہوگی اور میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں میں ان کی حصہ داری ہوگی۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی ایل پی لیڈر ڈاکٹر کے لکشمن نے کہاکہ انھیں اطلاعات ملی ہیں کہ گریٹر حیدرآباد کے شہری بی جے پی ۔ ٹی ڈی پی اتحاد کے حق میں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وہ دونوں جماعتوں کے لئے قابل قبول منشور کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ یہ کہتے ہوئے کہ دو جماعتی اتحاد حکمران جماعت کی سازشوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہاکہ اس انتخابی مہم میں کئی مرکزی وزراء چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو کے ہمراہ حصہ لیں گے۔ انھوں نے کہاکہ انھوں نے 17 تا 25 جنوری ایک ہفتہ کے لئے روزانہ چار عام جلسے منعقد کرنے کے ایک اعلان کو قطعیت دی ہے اور ہر روز ایک مرکزی وزیر جلسوں سے مخاطب کریں گے۔ بی جے پی قائد نے کہاکہ وہ 28، 29 اور 30 جنوری کو کارپوریشن کے تمام 150 ڈیویژنس میں روڈ شو منعقد کریں گے جس میں چندرابابو نائیڈو اور مرکزی وزراء وینکیا نائیڈو اور بنڈارو دتاتریہ حصہ لیں گے۔ بی جے پی ایل پی قائد نے یہ بھی کہاکہ پارٹی 12 جنوری کو حیدرآباد میں ایک بڑے جلسہ عام کا اہتمام کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT