Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم کی دعوت افطار‘ علماء ‘ مشائخین کی شرکت

تلگودیشم کی دعوت افطار‘ علماء ‘ مشائخین کی شرکت

چندرا بابو نائیڈو کی طرف سے عامتہ المسلمین کو رمضان کی مبارکباد

چندرا بابو نائیڈو کی طرف سے عامتہ المسلمین کو رمضان کی مبارکباد
حیدرآباد 21 جولائی ( سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کی جانب سے نمائش میدان پرمنعقدہ افطار پارٹی کے دوران چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے شرکاء سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کی ۔پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ دعوت افطار میں علماء و مشائخین کے علاوہ تلگودیشم قائدین و معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں قابل ذکر مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری،مولانا سید طارق قادری ، مولانا مفتی مستان علی ، مولانا مفتی حسن الدین، مولانا سید حامد حسین شطاری، مولانا سید غلام صمدانی علی قادری ، مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ ، مولانا سید غلام نبی شاہ نقشبندی، مولانا ڈاکٹر سراج الرحمن نقشبندی ، مولانا سید غلام قادر قطب قادری کے علاوہ سرکردہ تلگودیشم قائدین جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی سابق رکن قانون ساز کونسل ،جناب این ایم ڈی فاروق ، جناب سید یوسف علی، جناب فیروز خان، جناب مظفر علی خان ، جناب محمود محی الدین ، جناب ساجد خان اقلیتی صدر تلگودیشم ، جناب علی مسقطی ، جناب یونس علی بیگ، جناب علی بن سعید الگتمی، جناب محمد عمر ،مسٹر سجنا چودھری رکن پارلیمنٹ ،مسٹر ملا ریڈی رکن پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی مسٹر ایم گوپی ناتھ ،مسٹر منچی ریڈی کشن ریڈی، مسٹر ایم این سرینواس کے علاوہ جناب میر فراست علی باقری ایڈیٹر یامس ٹائمز و دیگر موجود تھے۔ افطار سے قبل مولانا مفتی حسن الدین نے فضائل رمضان پر مختصر خطاب کیا ۔ علاوہ ازیں مولانا ڈاکٹر سراج الرحمن نقشبندی نے عالم اسلام میں امن و امان کے علاوہ ریاست اور ملک میں ترقی ‘ خوشحالی اور برقراری امن کیلئے خصوصی دعاء کی ۔

TOPPOPULARRECENT