Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم کی علیحدگی ‘ موقع پرستانہ سیاست : بی جے پی تلنگانہ

تلگودیشم کی علیحدگی ‘ موقع پرستانہ سیاست : بی جے پی تلنگانہ

حیدرآباد 8 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم کی جانب سے این ڈی اے حکومت سے علیحدگی کے فیصلہ کو بی جے پی نے موقع پرستانہ سیاست کی مثال قرار دیا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو کی قیادت والی تلگودیشم نے مرکزی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اس تعلق سے کل شام ہی فیصلہ کرتے ہوئے اپنے دو وزرا کو مرکزی کابینہ سے مستعفی ہونے کو کہا گیا تھا ۔ بی جے پی تلنگانہ ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ بی جے پی کے خیال میں یہ چندرا بابو نائیڈو کی موقع پرستانہ سیاست ہے ۔ یہ مصلحت کی سیاست ہے ۔ تلگودیشم نے گذشتہ لوک سبھا انتخابات سے ایک سال قبل این ڈی اے میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ اسے 2014 میں آندھرا میں اقتدار حاصل ہوا تھا ۔ کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ اب آئندہ عام انتخابات سے ایک سال قبل تلگودیشم نے مصلحت کے تحت این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دستبرداری کی اصل وجہ یہی ہے کہ وہ بی جے پی کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ۔

TOPPOPULARRECENT