Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم کے تین ارکان اسمبلی کی چہارشنبہ کو ٹی آر ایس میں شمولیت

تلگودیشم کے تین ارکان اسمبلی کی چہارشنبہ کو ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد /24 اکٹوبر ( آئی این این ) تلگودیشم کے تین ارکان اسمبلی 29 اکٹوبر کو باضابطہ طور پر ٹی آر ایس میں شامل ہوں گے ۔ مہیشورم کے رکن اسمبلی تیگلہ کرشنا ریڈی نے مطلع کیا کہ صنعت نگر کے رکن اسمبلی تلاسائی سرینواس یادو اور پرکال کے رکن اسمبلی دھرما ریڈی 29 اکٹوبر کو میرپیٹ میں منعقد شدنی جلسہ عام میں باضابطہ طور پر حکمراں ٹی آر ایس میں شامل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم کے ان ارکان اسمبلی نے نئی ریاست کو ’’ سنہرا تلنگانہ ‘‘ بنانے کے خواب کو پورا کرنے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی مدد کیلئے وہ ٹی آر ایس میں شامل ہو رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ کرنول کے باثر لیڈر ٹی ناگیشور رائو کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد دیگر کئی سینئر تلگودیشم قائدین بھی حکمراں ٹی آر ایس کے قریب ہوئے ہیں جنہیں اس پارٹی میں شمولیت کیلئے پرکشش ترغیبات بھی دی گئی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT