Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم کے سابق ایم ایل سی پی ناگیشور راؤ کی ٹی آر ایس میں شمولیت

تلگودیشم کے سابق ایم ایل سی پی ناگیشور راؤ کی ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد 14 فروری (این ایس ایس) حالیہ دنوں میں تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے سرکردہ قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد اب تلگودیشم کے مزید ایک اہم قائد تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شمولیت کی پوری تیاری کرلی ہے۔ جس کے ساتھ ہی تلگودیشم کو مزید ایک دھکہ ثابت ہوگا۔ باوثوق ذرائع کے بموجب ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے سابق ایم ایل سی و سرکاری ترجمان مسٹر پی ناگیشور راؤ نے ٹی آر ایس میں شمولیت کا ذہن تیار کرلیا ہے۔ انھوں نے واضح کردیا کہ وہ 15 یا 16 فروری کو باضابطہ طریقہ سے ٹی آر ایس میں شامل ہوجائیں گے۔ انھوں نے ٹی ناگیشور سے مختصر ملاقات کے بعد اس کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تلگودیشم پارٹی کا نئی ریاست سے مکمل طور پر صفایا ہوجائے گا۔ پی ناگیشور راؤ نے بتایا کہ وہ 15 یا 16 فروری کو چیف منسٹر تلنگانہ و صدر ٹی آر ایس مسٹر چندرشیکھر راؤ کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شامل ہوجائیں گے۔ چونکہ وہ کھمم ضلع میں کیمپ کئے ہوئے ہیں، اس بات کی اطلاع ہے کہ وزیر عمارات و شوارع تلنگانہ مسٹر ٹی ناگیشور راؤ نے سابق ایم ایل سی و ترجمان کو مسٹر پی ناگیشور راؤ کو ٹی آر ایس میں شمولیت کی ترغیب دی ہے۔ وزیر عمارات و شوارع نے انھیں محض عوام کی فلاح و ترقی کے لئے کئے جارہے اقدامات سے واقف کروایا جس پر انھوں نے کے سی آر کی ستائش کی اور پارٹی تبدیل کرنے کا قطعی فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT