Tuesday , December 12 2017
Home / انتقال نام / تلگودیشم کے سابق رکن اسمبلی پی سری ستیہ نارائنا مورتی کا انتقال

تلگودیشم کے سابق رکن اسمبلی پی سری ستیہ نارائنا مورتی کا انتقال

کاکی ناڈا 13 مارچ (پی ٹی آئی) تلگودیشم پارٹی کے سابق رکن اسمبلی اور پارٹی کے مشرقی گوداوری یونٹ کے صدر پاروتا سری ستیہ نارائنا مورتی کا آج یہاں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ وہ 59 سال کے تھے۔ مسٹر مورتی جو چٹی بابو کے نام سے مشہور تھے، ضلع مشرقی گوداوری میں حلقہ پرتھی پاڈو کے سابق رکن اسمبلی تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک فرزند اور ایک دختر ہیں۔ ان کے ارکان خاندان نے کہاکہ آج صبح ان کے قلب پر حملہ ہوا اور انھیں فوری یہاں اپولو ہاسپٹل لے جایا گیا۔ چٹی بابو 2000 میں ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے لیکن 2004 ء کے انتخابات میں انھیں شکست ہوئی تھی۔ وہ ضلع مشرقی گوداوری میں کاکی ناڈا سے تقریباً 60 کیلو میٹر کے فاصلہ پر سنکھا وارم ولیج سے تعلق رکھتے تھے لیکن وہ گزشتہ سات سال سے ودیا نگر علاقہ میں مقیم تھے۔ ان کی نعش کو آخری رسومات کے لئے ان کے آبائی گاؤں لے جایا جارہا ہے۔ کاکی ناڈا کے رکن اسمبلی کونڈا بابو، ریاستی وزیر آبپاشی اوما مہیشور راؤ اور دیگر قائدین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT