Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم کے پاس ترقی کا ویژن

تلگودیشم کے پاس ترقی کا ویژن

حیدرآباد۔/14جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس حکومت آندھرا پردیش مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے کانگریس پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلگودیشم پارٹی ریاست کو ترقی دینے کا ’’ ویژن ‘‘ رکھتی ہے جبکہ کانگریس پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی ریاست آندھرا پردیش کو لوٹ لینے کا ویژن رکھتی ہی

حیدرآباد۔/14جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس حکومت آندھرا پردیش مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے کانگریس پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلگودیشم پارٹی ریاست کو ترقی دینے کا ’’ ویژن ‘‘ رکھتی ہے جبکہ کانگریس پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی ریاست آندھرا پردیش کو لوٹ لینے کا ویژن رکھتی ہیں۔ وزیر فینانس آندھرا پردیش جو کہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے کہا کہ کانگریس اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ترقی کا راستہ ہرگز پسند نہیں ہے بلکہ لوٹ کھسوٹ پر اپنی اولین ترجیح مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مذکورہ دونوں پارٹیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی پارٹیوں کو جیل کا راستہ ہی بہت پسندیدہ راستہ ہوگا۔ مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے آندھرا پردیش کے بجٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہآئندہ مالیاتی سال کیلئے ریاست آندھرا پردیش کا بہت ہی اچھا اور عوام کی توقع کے مطابق رہے گا۔

وزیر فینانس نے حکومت آندھرا پردیش پر کانگریس پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے عائد کئے جانے والے غلط و بے بنیاد الزامات پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کی ہمہ جہتی ترقی سے دونوں جماعتوں کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ مسٹر راما کرشنوڈو نے مزید کہا کہ عوامی امڈک کو لوٹ لینے کے عڈوہ متعدد بے قاعدگیوں کی وجہ سے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی پر کئی ایک کیسیس ( مقدمات ) زیر دوران ہیں۔انہوں نے دریافت کیا کہ آخر مجرمین کن بنیادوں پر اقتدار حاصل کریں گے۔ مسٹر راما کرشنوڈو نے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش اسمبلی سے خواہش کی کہ ممکن ہو تو ریاست کی ترقی کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور نہیں کرنا چاہتے تو عدالت کا فیصلہ آنے تک جگن موہن ریڈی کو اپنی قیامگاہ تک ہی محدود رہنے کا مشورہ دیا کیونکہ کسی بھی صورت میں عدالت کا فیصلہ آنے پر انہیں ( جگن موہن ریڈی کو ) جیل کے راستہ کے سوا اور کچھ نہیں ہوگا۔ وزیر فینانس نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ سرکاری ملازمین کیلئے فائدہ بخش رہنے جیسابجٹ مرتب کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT