Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم کے 6 لوک سبھا و 47 اسمبلی امیدواروں کا اعلان

تلگودیشم کے 6 لوک سبھا و 47 اسمبلی امیدواروں کا اعلان

نامپلی سے فیروز خان اور چارمینار سے ایم اے باسط امیدوار ۔ ٹی کرشنا ریڈی مہیشورم سے مقابلہ کرینگے

نامپلی سے فیروز خان اور چارمینار سے ایم اے باسط امیدوار ۔ ٹی کرشنا ریڈی مہیشورم سے مقابلہ کرینگے

حیدرآباد ۔ /8 اپریل (سیاست نیوز) صدرتلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے رات دیر گئے علاقہ تلنگانہ کے 6 حلقہ پارلیمان اور 47 حلقہ جات اسمبلی سے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ۔ اس طرح تلگودیشم پارٹی نے تاحال بھارتیہ جنتاپارٹی کے ساتھ اتحاد کے بعد حاصل ہونے والے اسمبلی کی تمام نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ مسٹر نائیڈو نے رات دیر گئے اپنی قیام گاہ پر طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران 6 حلقہ پارلیمان سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جن میں چیوڑلہ سے مسٹر ویریندر گوڑ ‘ مسٹر ملا ریڈی (ملکاجگری) ‘ مسٹر چنپا ریڈی (نلگنڈہ) ‘ ڈاکٹر شرت (پداپلی) ‘ مسٹر ناما ناگیشور راؤ (کھمم) کے علاوہ ناگرکرنول کے امیدوار شامل ہے جن کے نام کا اعلان باقی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ یوم مسٹر نائیڈو نے تین نشستوں پر پارلیمانی امیدواروں کا اعلان کیا تھا اور 27 اسمبلی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا ۔ آج جن 47 حلقہ جات اسمبلی سے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ایل بی نگر سے مسٹر آر کرشنیا ‘ جناب فیروز خان (نامپلی)‘ جناب ایم اے باسط (چارمینار)‘ جناب مرزا یٰسین بیگ بابر (نرمل)‘ جناب عبدالرحمن (بہادر پورہ) کے علاوہ دیگر امیدوار بشمول مسٹر اے ریونت ریڈی (کوڑنگل)‘ مسٹر چندر شیکھر (جڑچرلہ) ‘ مسٹر ٹی کرشنا ریڈی (مہیشورم) ‘ مسٹر جی سائنا (سکندرآباد) کے علاوہ اضلاع کے امیدوار شامل ہیں ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی تلگودیشم اتحاد کے بعد تلگودیشم کے حصے میں جملہ 74 حلقہ جات اسمبلی کی نشستیں آئی ہیں ۔ علاوہ ازیں 9 حلقہ جات پارلیمان سے تلگودیشم کے امیدوار انتخابی مقابلہ میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT