تلگودیشم ۔ بی جے پی اتحاد کو تقریبا قطعیت

اتحاد اور تلگودیشم امیدواروں کی فہرست کا آج باضابطہ اعلان متوقع

اتحاد اور تلگودیشم امیدواروں کی فہرست کا آج باضابطہ اعلان متوقع

حیدرآباد 3 اپریل ( سیاست نیوز ) ابتدائی رکاوٹوں اور پس و پیش کے بعد ایسا لگتا ہے کہ تلگودیشم ۔ بی جے پی اتحاد کو تقریبا قطعیت پاچکی ہے اور کل اس سلسلہ میں باضابطہ اعلان کرکے تلگودیشم پارٹی اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست بھی جاری کرسکتی ہے ۔ ذرائع کے بموجب تلگودیشم پولیٹ بیورو اجلاس میں صدر پارٹی مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے تمام ارکان پر واضح کردیا کہ بی جے پی کے ساتھ مفاہمت بالکل ہوگی اور اس سلسلہ میں کسی شک و شبہ کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ کل تک اس تعلق سے باضابطہ اعلان بھی کیا جاسکتا ہے ۔ تلگودیشم کے ذرائع نیس بتایا کہ بی جے پی نے سیما آندھرا میں لوک سبھا کی 5 اور اسمبلی کی 15 نشستیں چھوڑے جانے پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے اور تلگودیشم نے بھی تلنگانہ میں بی جے پی کیلئے لوک سبھا کے 8 اور اسمبلی کے 38 حلقے چھوڑنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی اس تعداد پر دونوں ہی جماعتیں متفق ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل نشستوں کی تعداد کے تعلق سے دونوں میں اختلاف رائے چل رہا تھا ۔ یہ قیاس بھی کیا جارہا تھا کہ اتحاد کے سلسلہ میں دونوں جماعتوں کی بات چیت ناکام ہوجائیگی تاہم اب اس تعلق سے اتفاق رائے ہوجانے کی اطلاع ہے ۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی کیلئے کون سے حلقے چھوڑنے کیلئے تلگودیشم نے اتفاق کیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب چندرا بابو نائیڈو کل جمعہ کو دونوں جماعتوں میں انتخابی مفاہمت کا باضابطہ اعلان کرکے بعض حلقوں سے پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست بھی جاری کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT