Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگوریاستوں کے مسائل کی باہمی یکسوئی پر زور

تلگوریاستوں کے مسائل کی باہمی یکسوئی پر زور

چندرشیکھر رائو کی پیشکش پر چندرابابو نائیڈو کا مثبت ردعمل
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش کو درپیش مختلف مسائل کی آپسی تال میل کے ذریعہ کسی اختلافات کے بغیر حل کرلینے سے متعلق جو بیان دیا تھا اس پر اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے چیف منسٹر تلنگانہ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آپسی تنازعات کے باعث حاصل تو کچھ ہونے والا نہیں ہے ۔ مسٹر چندر بابو نائیڈو نے واضح طور پر کہا کہ وہ قبل ازیں ہی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے یہ بات کہہ چکے ہیں کہ آپس میں ہم مل جل کر کام کرتے ہوئے دونوں ہی ریاستوں کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے اقدامات کریں گے اور ایکدوسرے کے مابین پھر تعاون کو برقرار رکھا جانا چاہئے ۔ مسٹر چندر بابو نائیڈو نے مزید کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم اور ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پیدا شدہ بعض تنازعات و مسائل کی خوشگوار انداز و دوستانہ ماحول میں حل کرلینے اور یکسوئی کرلینے کی شدید ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں پانی کی تقسیم کے ساتھ ساتھ دیگر اور بھی مسائل دونوں ریاستوں کے مابین پائے جاتے ہیں اوران کی یکسوئی کے لیے ہر دونوں کو فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ریاست دوسری ریاست کا ہمیشہ تعاون کرلینے کی شدید ضرورت ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT