Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / تلگوفلمی شخصیتوں کو تحقیقات کا سامنا

تلگوفلمی شخصیتوں کو تحقیقات کا سامنا

منشیات معاملہ میں کل سے 28جون تک ایس آئی ٹی کے روبرو پیشی

ریالیٹی شو بگ باس کی نشریات میں رکاوٹ کا امکان ہے کیونکہ منشیات معاملہ میں تحقیقات کررہی ایس آئی ٹی تلگو فلموں کی بولڈ اداکارہ ممیت خان کو ریالیٹی شو ’’بگ باس‘‘ میں نوٹس حوالے کرنے کا جائزہ لے رہی ہے ۔ حیدرآباد و ممبئی میں ان کے پتہ پر نوٹس نہیں پہنچ پائی اور یہ معلوم ہوا کہ ممیت خان ریالیٹی شو بگ باس کا حصہ ہے ۔

حیدرآباد ۔17جولائی ( سیاست نیوز) تلگو فلم انڈسٹری ( ٹالی ووڈ ) میں بھونچال مچادینے والا منشیات معاملہ ایک اہم موڑ اختیار کررہا ہے اور 19 تا 28جولائی فلمی ہستیاں تحقیقات کیلئے تشکیل دیئے (سیٹ) اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم سے رجوع ہوں گی ۔ منشیات کیس میں فلمی ہستیاں ایک ایک کر کے میٹ کے سامنے پوچھ تاچھ کیلئے پہنچ رہی ہیں ۔ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے پوچھے جانے والے جوابات دینے کیلئے تیار ہورہے ہیں ۔ واضح رہے کہ اکسائیز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے منشیات کے انکشاف کے بعد تلگو فلمی انڈسٹری میں ہلچل پیدا ہوگئی تھی ۔ اسپیشل ٹیم اہم ملزم کیلوین کے فون سے رابطے میں رہنے والے فلمی شخصیتوں کی فہرست تیار کرتے ہوئے 12ہیروز ‘ ہیروئن ‘ ایٹم گرل ‘ ڈائرکٹرس وغیرہ کو نوٹس دیتے ہوئے انہیں 19 تا 28جولائی پوچھ تاچھ کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ 19جولائی کو مشہور ڈائرکٹر پوری جگناتھ ‘ 20جولائی کو ہیروئن چارمی 21جولائی ایٹم گرل ممیت خان ‘ 22جولائی کو ‘ اداکار سبا راجو ‘ 23جولائی کو کیمرہ مین شیام کے نائیڈو ‘ 24جولائی کو نامور ہیرو روی تیجا ‘ 25جولائی کو آرٹ ڈائرکٹر چنا ‘ 26جولائی کو ہیرو نودیب ‘ 27جولائی کو ہیرو ترون ‘ 28جولائی کو نوجوان ہیرو نتیش اور نندو اسپیشل ٹیم کے سامنے حاضر ہوں گے ۔ ہیروئن اور ایٹم گرل کا بیان ان کے گھر پر ریکارڈ ہوگا یا وہ ( سیٹ) سے رجوع ہوں گے ‘ ابھی اس کی توثیق نہیں ہوئی ہے ۔ ٹالی ووڈ کی کئی اہم شخصیتوں نے میڈیا سے رجوع ہوکر نوٹس وصول ہونے کی تصدیق اور تردید بھی کی ہے ۔ ساتھ ہی منشیات سے انہیں جوڑنے پر حیرت کا بھی اظہارکیا ہے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ ہیرو روی تیجا کی والدہ راجیہ لکشمی نے منشیات سے اپنے فرزند کے تعلق کی تردید کی ہے ۔ منشیات کے معاملہ میں ان کے فرزند کو گھسیٹنے پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے اور ایک سازش کے تحت روی تیجا کو بدنام کرنے کا بھی الزام عائد کیا ۔ اپنے دوسرے فرزند بھرت کی سڑک حادثہ میں موت پر بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شراب کے نشہ میں گاڑی چلانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرنے سے چند دن قبل سے ہی شراب وغیرہ کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرلیا تھا ۔ مشہور ڈائرکٹر پوری جگناتھ کی دختر نے بھی اپنے والد کی جانب سے منشیات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان کے خلاف ہونے والی تشہیر کو جھوٹی قرار دیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT