Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / تلگو تلی فلائی اوور پر آئیل ، کئی موٹر سائیکلیں حادثات کا شکار

تلگو تلی فلائی اوور پر آئیل ، کئی موٹر سائیکلیں حادثات کا شکار

حیدرآباد ۔ /16 مارچ (سیاست نیوز) تلگو تلی فلائی اوور برج پر آج کئی موٹر سائیکل سوار اس وقت زخمی ہوگئے جب سڑک پر گرے ہوئے آئیل کے نتیجہ میں موٹر سائیکلیں گرگئیں ۔ آج صبح فلائی اوور پر انجن آئیل سڑک پر گرنے اور ہلکی سی بوندا باندی ہونے کے نتیجہ میں کئی موٹر سائیکل سوار اس کے شکار ہوگئے اور کئی افراد گرکر زخمی ہوگئے ۔ ایک بعد ایک موٹر سائیکل سوار فلائی اوور برج پر گرنے کی اطلاع پر سیف آباد پولیس وہاں پہونچ گئی اور ٹریفک کا رخ موڑ دیا ۔ پولیس نے بعد ازاں سڑک پر موجود آئیل پر ریتی چھڑک دیئے اور روڈ کچھ دیر کیلئے بند کردی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT