Wednesday , December 12 2018

تلگو دیشم ارکان اسمبلی کے حلقوںمیں ترقیاتی کام ندارد ، ٹی آر ایس حکومت کا انتقامی رویہ

رقومات کے اختصاص میں بھی رکاوٹ ، ریونت ریڈی اور دیاکر راؤ ارکان اسمبلی ٹی ڈی پی کا الزام

رقومات کے اختصاص میں بھی رکاوٹ ، ریونت ریڈی اور دیاکر راؤ ارکان اسمبلی ٹی ڈی پی کا الزام
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے حکومت تلنگانہ پر تلگو دیشم پارٹی ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی اقدامات انجام نہ دیتے ہوئے انتقامی رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ تلگو دیشم ارکان اسمبلی کے حلقہ جات کے لیے کوئی رقومات مختص نہیں کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر ریونت ریڈی رکن اسمبلی تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ تلگو دیشم پارٹی حکومت تلنگانہ کے اس طرز عمل کے خلاف ہرگز خاموشی اختیار نہیں کرے گی ۔ بلکہ بڑے پیمانے پر عوامی جدوجہد کا آغاز کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیر قیادت حکومت محض سیاسی انتقام لینے کے مقصد اور تلگو دیشم ارکان اسمبلی کو عوام میں بدنام کرنے کے مقصد سے نئے نئے حربے استعمال کررہی ہے ۔ اسی دوران مسٹر ای دیاکر راؤ قائد تلنگانہ تلگو دیشم مقننہ پارٹی نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیر قیادت حکومت پر الزام عائد کیا کہ غیر موسمی بارش سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کے لیے ضلع نظم و نسق کو کوئی ہدایات دینے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے پیش آئے نقصانات پر متاثرہ کسانوں کی ممکنہ مدد کرنے سے ضلع نظم و نسق قاصر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عہدوں اور اقتدار کے لیے خود تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے قائدین میں بڑے پیمانے پر مار پیٹ وجھگڑے ہونے کے دن قریب آگئے ہیں ۔ مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی سینئیر قائد و سابق ایم پی نے غیر موسمی بارش سے جن کسانوں کو نقصانات پیش آئے ان کی ممکنہ مدد کرنے کی حکومت سے پر زور اپیل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT