Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم حکومت کے خلاف وائی ایس آر کانگریس کی تحریک عدم اعتماد

تلگو دیشم حکومت کے خلاف وائی ایس آر کانگریس کی تحریک عدم اعتماد

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : قائد اپوزیشن آندھرا پردیش و صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی نے تلگو دیشم حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان کیا ۔ لینڈ اسکام کے ذریعہ ایک رکن اسمبلی کو 30 کروڑ روپئے ادا کرتے ہوئے تلگو دیشم میں شامل کرنے کا الزام عائد کیا ۔ مسٹر جگن موہن ریڈی سیاہ کھنڈوا پہن کر اپنے ارکان اسمبلی کے ساتھ اسمبلی پہونچے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلگو دیشم حکومت بدعنوانیوں میں ملوث ہوگئی ہے ۔ عوام دشمن پالیسیوں پر عمل کررہی ہے ۔ عوام کے اعتماد سے محروم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT