Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی کی ٹی آر ایس میں باضابطہ شمولیت

تلگو دیشم رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی کی ٹی آر ایس میں باضابطہ شمولیت

کیمپ آفس پر چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات

کیمپ آفس پر چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات
حیدرآباد۔/24اپریل، ( سیاست نیوز) تلگودیشم رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی نے آج باقاعدہ طور پر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ایم کشن ریڈی نے آج کیمپ آفس میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور ٹی آر ایس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چیف منسٹر نے وزراء اور پارٹی قائدین کی موجودگی میں انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر ٹی آر ایس میں شامل کرلیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقہ کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے منچی ریڈی کشن ریڈی نے کہا کہ وہ اپنے اسمبلی حلقہ کی ترقی کیلئے ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چار برسوں میں وہ ابراہیم پٹنم کو ایک ترقیافتہ اور مثالی حلقہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تلگودیشم پارٹی میں موجودگی کے دوران پارٹی نے انہیں مناسب مقام دیا تھا اور انہیں پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلگودیشم پارٹی پر کوئی تنقید کرنا نہیں چاہتے بلکہ ٹی آر ایس میں شمولیت کا مقصد علاقہ کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT