Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم سیما آندھرا امیدواروں کی تیسری فہرست کی اجرائی

تلگو دیشم سیما آندھرا امیدواروں کی تیسری فہرست کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی نے سیما آندھرا حلقہ جات اسمبلی و پارلیمنٹ کے لیے تیسری فہرست جاری کردی جس میں 32 اسمبلی امیدوار اور 3 پارلیمنٹ امیدوار شامل ہیں ۔ صدر تلگو دیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے جاری کردہ اس تیسری فہرست میں کانگریس سے تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے قائدین کے علاوہ فلم اداکار مسٹر ین بالا کرشنا بھی شامل ہیں جو کہ مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے سمدھی و نسبتی برادر بھی ہوتے ہیں ۔ پارٹی کی جانب سے تاحال 3 فہرستیں سیما آندھرا کے حلقہ جات اسمبلی کے امیدواروں کی جاری کی جاچکی ہیں جن میں 13 پارلیمانی نشستوں کے امیدواروں کے علاوہ 116 اسمبلی امیدوار شامل ہیں ۔ صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو نے رات دیر گئے فہرست کی اجرائی کے بعد آج حلقہ اسمبلی ہندپور کے لیے اپنے سمدھی فلم اداکار مسٹر ین بالا کرشنا کو بی فارم حوالے کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر بالا کرشنا سے نیک تمناوں کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تلگو دیشم پارٹی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ بعد ازاں بالا کرشنا نے کہا کہ وہ تلگو دیشم امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں لیکن ان کا حقیقی مقصد عوام کی خدمت کے ذریعہ ان کی معاشی ، تعلیمی ترقی کو یقینی بناناہے ۔ انہوں نے تلگو عوام کے وقار کو بلند کرنے کے لیے تلگو دیشم کے اقتدار کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ تلگو عوام کی توہین کے مرتکب سیاسی قائدین و جماعتوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے ۔ اس فہرست میں مسٹر ٹی جی وینکٹیش ( کرنول ) ، مسٹر کے ای پرتاپ ریڈی ( دوہنی ) ، مسٹر جی سرینواس راؤ ( گجپتی نگر ) ، مسٹر ایرا سو پرتاپ ریڈی ( پنیم ) ، شلپا موہن ریڈی ( نندیال ) کے علاوہ دیگر شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں 3 حلقہ جات پارلیمان انکاپلی ، کاکیناڈا ، اور املاپورم شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT