Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم سے جی ارونا کماری اور دیواراج کا پارلیمنٹ کے لیے مقابلہ

تلگو دیشم سے جی ارونا کماری اور دیواراج کا پارلیمنٹ کے لیے مقابلہ

سابق وزیر و فرزند کی آج تلگو دیشم میں شمولیت ، کانگریس سے مستعفی

سابق وزیر و فرزند کی آج تلگو دیشم میں شمولیت ، کانگریس سے مستعفی

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) سابق ریاستی وزیر صحت مسز جی ارونا کماری 8مارچ کو 12بجے دن تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔ مسز جی ارونا کماری جو کہ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے علاوہ مسٹر کے روشیا اور مسٹر این کرن کمار ریڈی کی کابینہ میں اہم وزارتوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں نے ریاست کی تقسیم کے فیصلہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق ریاستی وزیر کا تعلق مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے آبائی ضلع چتورسے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مسز جی ارونا کماری کے ہمراہ ان کے فرزند مسٹر جی دیو راج بھی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ پارٹی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے بموجب تلگودیشم پارٹی نے سابق وزیر صحت کو حلقہ اسمبلی چندراگیری سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے فرزند دیوراج کو حلقہ پارلیمان گنٹور سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر این چندرا بابو نائیڈو صدر تلگودیشم پارٹی کی موجودگی میں 8مارچ کو 12بجے دن مسز جی ارونا کماری اپنے حامیوں کے ہمراہ این ٹی آر ٹرسٹ بھون پہنچ کر تلگودیشم پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلیں گی۔ ریاست کی تقسیم کے فیصلہ کے بعد کانگریس کے سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے بیشتر قائدین تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور تلگودیشم پارٹی قائدین کا دعویٰ ہے کہ مزید کئی قائدین تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے کے سلسلہ میں مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT