Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم عوام کو گمراہ کررہی ہے ، عبدالمقیت چنداکا ردعمل

تلگو دیشم عوام کو گمراہ کررہی ہے ، عبدالمقیت چنداکا ردعمل

شمس آباد ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی ٹی آر ایس حکومت کو بدنام کرنے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت کی بڑھتی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر تلگو دیشم بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے کئی اسکیمات متعارف کرچکے ہیں ۔ اقلیتوں کے لیے شادی مبارک اسکیم شروع ہوچکی ہے ۔ جس سے کئی حضرات استفادہ کررہے ہیں اور 12 فیصد ریزرویشن پر بھی کام جاری ہے اس کے علاوہ ہر طبقہ کی ترقی کے لیے کئی اسکیمات کے ذریعہ عوام میں مقبول ہورہے ہیں ۔ تلگو دیشم کے دور میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا گیا تھا اب ٹی آر ایس حکومت عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے تو دیگر پارٹیوں کو تکلیف ہورہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT